خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ھکومت کی ناکامی کی ذمہ دار" خارجہ پالیسی"
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف کیا تو دوسرے دن دوسرا لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہونے کا دعویٰ لے کر سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست عملاً موت کے کنویں میں گھومنے والی موٹر سائیکلوں جیسی ہو کر رہ گئی ہے، یہ موٹر سائیکلیں شور تو بہت کرتی ہیں، بظاہر اوپر نیچے بھی جاتی ہیں، حیران کن سٹنٹ دکھاتی ہیں لیکن ابتدا سے آخر تک کنویں سے باہر نہیں نکلتیں۔ کھیل ختم ہو تو سب کچھ وہیں موجود ہوتا ہے جہاں شروع ہوا تھا۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
ایک ہی دن پہلے اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اعتراف کیا تھا کہ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پی ٹی آئی کے نہ سامنے مذاکرات چلے نہ بیک ڈور سے کوئی رابطے ہو رہے ہیں۔ آج پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا دعویٰ کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا (کے پی) کے صدر جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ "رابطوں" پر کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا، عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جارہیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ کبھی نہیں کہوں گا کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، بالواسطہ اور بلاواسطہ رابطے ہوتے ہیں، رابطوں پرکوئی شرم نہیں، یہ اپنے ہی ادارے ہیں، پی ٹی آئی کی کسی ادارے سے لڑائی نہیں، اگر ریاست ایک قدم آگے بڑھے گی تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے لیکن سب کو آئین کی حدود میں رہنا پڑےگا۔
داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ھکومت کی ناکامی کی ذمہ دار" خارجہ پالیسی"
جنید اکبر نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران سنگین جرائم، بد امنی، بہت سے علاقوں پر صوبائی حکومت کا کنٹرول نہ ہونے کی وجہ یہ بیان کی کہ صوبہ مین حالات "خارجہ پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں" ۔ جنید اکبر نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورت حال کی صوبائی حکومت ذمہ دار نہیں، صوبے میں حالات افغان پالیسی اور خارجہ پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ افغانستان سے جڑا ہوا ہے۔
لاہور: موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا میں خارجہ پالیسی پی ٹی ا ئی کے جنید اکبر نے کے ساتھ میں پی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔