Express News:
2025-04-26@07:32:40 GMT

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 15 کارکنان کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 15 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرتے ہوئے وکیل کو ملزمان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کی۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی دیں کہ ملزمان آئندہ اس طرح کے کسی بھی کام میں ملوث نہیں ہوں گے۔ ملزمان کے وکلاء کے مطابق ملزمان مقدمے میں نامزد نہیں۔ ملزمان کے وکلاء کے مطابق شناخت پریڈ ضرور ہوئی مگر قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔  

فیصلے کے مطابق ملزمان کے وکیل نے کہا کہ  مدعی مقدمہ اندراج مقدمہ کا مجاز نہیں تھا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا گیا۔ پراسکیوشن کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی بھی کی۔ ریکارڈ کے مطابق مقدمے مین شریک ملزمان کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی۔ شریک ملزمان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ ملزمان کا مقدمے میں ایک ہی کردار ہے تو ان تمام ملزمان کی ضمانت بھی منظور کی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق ملزمان اسلام آباد ملزمان کی

پڑھیں:

ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی، ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

اے این ایف نے ساڑھے 5 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 140.513 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

باغ ناران پارک پشاور کے قریب گاڑی سے 2 کلوگرام چرس، 500 عدد ایکسٹی گولیاں اور پستول برآمد کرکے  3 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں

حیات آباد (پشاور) میں کوریئر آفس میں جھنگ بھیجے جانے والے پارسل سے 30 عدد ایکسٹی گولیاں برآمد ہوئیں، اُدھر گلبرگ (لاہور) میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 8 کلو 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ (لاہور) کے قریب ٹرک سے 14 کلو 400 افیون اور 34 کلو 800 گرام چرس برآمد کرکے  3 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسی طرح کراچی میں سپر ہائی وے پر بسم اللہ مارکیٹ کے قریب ملزم کے بیگ سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد  کی گئی۔ اُدھر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مسافر بس میں سوار ملزم سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ حب (بلوچستان) کے علاقے وندر میں غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 41 کلو افیون اور 18 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی، ملزمان گرفتار
  • جلد بازی میں ہمارے کارکنان کیخلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے: راجہ بشارت
  • ریڈیو پاکستان حملہ کیس، ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • مشال یوسف زئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
  • تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
  • حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
  • پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی داخلہ میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد