Jasarat News:
2025-11-19@14:55:21 GMT

امریکا میں شٹ ڈاؤن ، 40 ہزار سے زاید افراد بے روزگار

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-08-22
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے ، فوجی اور سیکورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن کے باعث سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ فوجی اور سیکورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں سرکاری ادارے جزوی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جس سے عوامی سطح پر بے چینی اور احتجاج میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے 26 ارب ڈالرز کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور کانگریس کے درمیان مالی معاملات پر اتفاق رائے نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں امریکا کو سنگین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری ہے جبکہ سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے درمیان اخراجات بل پر ڈیڈلاک بدستور برقرار ہے۔جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس ہوا مگر سرکاری تعطیل کے باعث ووٹنگ نہ ہو سکی، سینیٹ لیڈر جان تھون نے کہا کہ ویک اینڈ پر ووٹنگ کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت کا شٹ ڈاؤن اگلے ہفتے تک جاری رہے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شٹ ڈاو ن کے باعث

پڑھیں:

ماہانہ 3 ہزار سے زائد اسرائیلی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، عبرانی میڈیا کا انکشاف

تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی مسلسل ناکامیوں، سیاسی انتشار اور بڑھتے جبر نے ہزاروں اسرائیلیوں کو شدید مایوسی میں دھکیل دیا ہے اور بہت سے لوگ یہاں سے ہجرت کو بہتر راستہ سمجھنے لگے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعلی صیہونی ریاست کی بنیادیں ہلنا شروع ہو گئی ہیں، عبرانی میڈیا کے مطابق ہزاروں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ عبرانی اخبار "دی مارکر" نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں قابض اسرائیل کے اندر ایک غیر معمولی بیرون ملک نقل مکانی کی لہر اٹھی ہے جس میں بڑی تعداد میں اسرائیلی شہری ریاست چھوڑ کر باہر جانے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فرار اس وجہ سے بڑھا ہے کہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاھو کی سربراہی میں قابض حکومت اپنی سکیورٹی ناکامیوں کی ذمہ داری سے نظریں چرانے کی خاطر 7 اکتوبر کے واقعات کی آزاد تحقیقاتی کمیٹی کے قیام سے انکار کر رہی ہے اور اس کے بجائے عدلیہ، پولیس اور ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی مسلسل ناکامیوں، سیاسی انتشار اور بڑھتے جبر نے ہزاروں اسرائیلیوں کو شدید مایوسی میں دھکیل دیا ہے اور بہت سے لوگ یہاں سے ہجرت کو بہتر راستہ سمجھنے لگے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد ہر ماہ اوسطاً 6 ہزار 16 اسرائیلی ملک چھوڑ رہے ہیں جو گذشتہ چار برسوں کی نسبت تقریباً دگنا اضافہ ہے۔ اسی طرح خالص نقل مکانی یعنی جانے والوں میں سے واپس آنے والوں کو منہا کرنے کے بعد ماہانہ اوسط 3 ہزار 910 افراد بنتا ہے جبکہ اس سے قبل یہی شرح 1 ہزار 146 افراد ماہانہ تھی۔ اعداد و شمار مزید بتاتے ہیں کہ ہجرت کرنے والوں میں زیادہ تر پڑھے لکھے نوجوان شامل ہیں اور تل ابیب سے نقل مکانی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی اعداد و شمار بیورو کے مطابق تل ابیب سے سنہ 2024ء میں ہجرت کی شرح 14 فیصد رہی جبکہ سنہ 2010ء میں یہ شرح 9.6 فیصد تھی۔ اس کے برعکس مقبوضہ القدس گورنری میں ہجرت کی شرح میں کمی آئی ہے جو سنہ 2010ء میں 11.8 فیصد تھی جبکہ سنہ 2024ء میں یہ گھٹ کر 6.5 فیصد رہ گئی۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سیاسی بحران کے تسلسل، اندرونی دراڑوں کی گہرائی اور حکومتی اداروں پر عوامی اعتماد کے تیزی سے زوال پانے کی وجہ سے ہجرت کی یہ لہر مزید تیز ہو سکتی ہے، جبکہ حکومت مسلسل 7 اکتوبر کی ناکامیوں اور اپنی تاریخ کی سب سے طویل اور مہنگی جنگ کے نتائج کی تحقیق سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روزگار سہولت پروگرام کے دسویں مرحلے کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
  • بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف
  • پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • صدر ٹرمپ کی دعوت: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر امریکا روانہ
  • سرکاری قرضے میں ایک ہزار371 ارب روپےکمی آگئی،مشیروزیرخزانہ
  • سعودی عرب: 22 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار
  • بھارتی اپوزیشن کا حکومت پر بہار الیکشن میں 14 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا الزام
  • امریکی فوج کا ایک اور مشتبہ منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • ماہانہ 3 ہزار سے زائد اسرائیلی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، عبرانی میڈیا کا انکشاف