عالیہ بھٹ آج کاجول اور رانی مکرجی کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں جہاں انھیں مداحوں نے گھیر لیا اور تصاویر بنوانے کی ضد کی۔

زیتونی سبز لہنگا اور سفید بلاوز پہنے، ہاتھوں میں لال چوڑیاں اور کانوں میں چمکتی بالیں ڈالے 32 سالہ عالیہ بھٹ نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔

عالیہ بھٹ کی یہ تیاری رانی مکرجی اور کاجول کے درگا پوجا کے لیے تھی جہاں متعدد فنکاروں کی آمد نے چار چاند لگادیئے تھے۔

عالیہ بھٹ اپنے محافظوں کے حصار میں پنڈال میں داخل ہوئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب لپکی۔

جب عالیہ چند مداحوں کے ساتھ سیلفی بناکر اندر داخل ہونے ہی والی تھیں تو ایک خاتون مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اور اپنی جانب کھنچ کر تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

موقع کی نزاکت کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کے محافظ نے مداح خاتون کو دور کرنا چاہا لیکن عالیہ مداح کی اس بے قابو لگاؤ پر مسکرا اُٹھیں اور محافظوں کو دور کردیا۔

جس کے بعد خاتون نے عالیہ بھٹ کو مزید نزدیک کرکے تصاویر بنوائیں جو خاتون کے بیٹے نے لیں اور اس طرح پورے خاندان نے سیلفی لی۔

عالیہ بھٹ کو اسی خندہ پیشانی اور خوش مزاجی کے باعث کوئین آف گریس بھی کہا جاتا ہے۔

A post common by Zoom TV (@zoomtv)

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: عالیہ بھٹ

پڑھیں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

حیدرآباد : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 21 پاسپورٹس، 2 لیپ ٹاپ اور ایک کمپیوٹر برآمد کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس سے پاسپورٹ درخواست گزاروں کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا جبکہ ان کے قبضے سے مختلف ممالک کی کرنسی بھی ملی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل قریشی کواشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل
  • عالیہ بھٹ اپنی ننھی سی بیٹی کے لیے ای میل کیوں لکھتی ہیں؟
  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • الہان عمر کی پاکستانی اسکارف پہنے ویڈیو وائرل
  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!
  • کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • دنانیر مبین اور احد رضا میر کا رومانوی فوٹوشوٹ مداحوں کو بھا گیا
  • رنبیر کپور سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا، عالیہ بھٹ نے بتا دیا
  • کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
  • ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل