قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس پر نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "دبئی بوائز" قرار دے دیا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا کہ وہ ان سابق کھلاڑیوں کو کرکٹ کے انتظامی معاملات سے دور رکھے انہوں نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ کے بعد پاکستان کو اگلا بڑا ٹائٹل جیتنے میں 17 سال لگے اور اس کی بڑی وجہ 90 کی دہائی کے کرکٹرز کی کرکٹ پر گرفت تھی راشد لطیف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ کرکٹرز سالوں سے پاکستان کرکٹ سے جُڑے ہوئے ہیں اور اب انہیں آرام کر لینا چاہیے انہوں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کا نام لیے بغیر کہا کہ "دبئی بوائز" نے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا جو آج کل ایک دوسرے کی تعریفیں کر رہے ہیں حالانکہ ماضی میں ہمیشہ آپس میں اختلافات کا شکار رہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلاڑی پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں اور اس وقت چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایک ٹی وی شو کے لیے یو اے ای میں موجود ہیں اس سے قبل سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی 90 کی دہائی کی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیم کئی میگا اسٹارز پر مشتمل تھی، لیکن کوئی بڑا آئی سی سی ٹورنامنٹ نہ جیت سکی انہوں نے یاد دلایا کہ 1996 میں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی 1999 کے ورلڈکپ میں فائنل تک پہنچنے کے باوجود شکست ہوئی، جبکہ 2003 کے ورلڈکپ میں ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی محمد حفیظ نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ ہمارے نوجوان کرکٹرز کو 90 کی دہائی کے کرکٹرز نے کون سا بڑا ٹورنامنٹ جتوا کر دیا؟ وہ میگا اسٹارز ضرور تھے مگر پاکستان کو کوئی بڑا اعزاز نہ دلا سکے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: راشد لطیف انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف کمشنر چوہدری ریاض سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر کے سکاؤٹس کو حب الوطنی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور اور بٹراسی کالج کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جلد ہی بٹراسی کالج کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے انتظامی اور تعلیمی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔\932

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
  • دبئی: بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویر کشی سے گریز
  • ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید
  •  صنعتکاروں کی پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنے پر کڑی تنقید
  • ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید
  • گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
  • ’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے