ڈاکو نے فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی؛ ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی:
ڈاکو نے فرار ہونے کے لیے راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو شہریوں اور پولیس کے خوف سے گرین لائن بس اسٹیشن کے پل پر چڑھ گیا، جہاں سے اسے فرار کا راستہ نہیں ملا۔ اس دوران ڈاکو پولیس کو چھلانگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
جائے وقوع پر لوگوں کے ہجوم اور پولیس کی موجودگی کے دوران پل پر لٹکی ہوئی رسی کے ذریعے ڈاکو لٹک کر درخت کی جانب آیا، اس دوران نیچے موجود افراد نے کپڑے کی چادر تھامی، تاکہ چور کو زمین پر گرنے سے بچایا جا سکے۔
چور نے موقع بہتر جانتے ہوئے کپڑے کی چادر پر چھلانگ لگا دی، جس کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔