بلوچستان احتجاج ختم کروانے میں ناکامی پر تین ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
سرکاری اعلامیہ کے مطابق تین مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی أمور میں ناکامی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا۔ مبینہ طور پر تینوں ڈپٹی کمشنرز حکام بالا کی ہدایات کے مطابق احتجاج ختم کروانے میں ناکام رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی أمور میں ناکامی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا۔ تینوں ڈپٹی کمشنرز حکام بالا کی ہدایات کے مطابق احتجاج ختم کروانے میں ناکام رہے تھے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات لیفٹیننٹ (ر) بلیل شہیر، ڈپٹی کمشنر سوراب کیپٹن (ر) زوالفقار علی اور ڈپٹی کشمنر مستونگ کیپٹن (ر) میرباز خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جبکہ ان تینوں اضلاع میں نئے ڈپٹی کمشنرز تعینات کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ کو ڈپٹی کمشنر، حبیب نصیر کو ڈپٹی کمشنر سوراب، جبکہ زوہیب اللہ کو ڈپٹی کمشنر مستونگ تعینات کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں احتجاج سے نمٹنے کا حکم دیا تھا، ناکامی کی صورت میں کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنرز ڈپٹی کمشنر اضلاع میں کے مطابق
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مؤثر مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط ہی مسائل کے پائیدار حل کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے فروغ، باہمی اعتماد میں اضافے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) کے تحت طے پانے والے نکات پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کی قیادت خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر متفق ہے، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔