اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت، صنعتی ترقی اور تجارت کا فروغ حکومت کا ہدف ہے۔ آئندہ جمعرات سے شعبہ جاتی جائزہ اجلاس باقاعدگی سے ہوگا۔ کسانوں کی محنت اور ویلیو ایڈیشن کی وجہ سے چاول کی برآمدات چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ میکرو اقتصادی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ حکومت میں جہاں جس کی بھی غلطی ہو گی اسے جوابدہ بنایا جائے گا۔ وہ ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی، پیداوار اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں کاروباری برادری کا کردار لائق تحسین ہے، مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ نے مشکل وقت میں ملکی صنعتی و معاشی ترقی کیلئے اپنا سرمایہ ملک میں لگایا ہے، آپ کی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت کا پہیہ چلا، لوگوں کو روزگار ملا، آپ کی مشاورت اور مفید آراء سے ملکی معیشت کی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے، کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا مقصد معیشت کی بہتری کیلئے ان کی رائے لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے، سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے۔ اب ہمیں روزگار، پیداوار اور برآمدات میں اضافے پر توجہ مرکو زکرنی ہے۔ کاروباری حالات کو بہتر بنانے کی کوششوں اور سازگار ماحول کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی ۔ اگر ملکی سرمایہ کار سرمایہ لگائیں گے تو بیرون ملک سے بھی سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری شعبہ سے شراکت کی خواہاں ہے تاکہ معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے۔ اس سلسلہ میں کاروباری برادری کی مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شعبہ جاتی جائزہ اجلاس ہفتے میں دو بار ہو گا، حکومت میں جہاں جس کی بھی غلطی ہو گی اسے جوابدہ بنایا جائے گا۔ کاروباری برادری نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔سازگار ماحول فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے حکومت کے گرین پاکستان انیشی ایٹو کی بھی تعریف کی۔ شرکاء نے مختلف شعبوں کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔
اسلام آباد( خبرنگار خصوصی )  پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی۔  وزیراعظم نے صد شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد بھی دی۔  وزیراعظم نے تمام بنیادی مسائل پر پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین کے قومی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے اس یادگار موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پرخلوص دعوت کی بھی تجدید کی۔ چینی سفیر نے چینی قیادت کے لیے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔  ملک میں میکرو اکنامک صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے، چینی سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی  کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔ علاوہ ازیںایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ چین اپنے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں چین کی جدیدیت سے بالخصوص بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت آئرن برادر اور ہر طرح کی صورتحال میں سٹرٹیجک تعاون کے شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور چین امن و ترقی کے مشترکہ مقاصد کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری شہباز شریف انہوں نے کی بھی

پڑھیں:

چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے اور چین پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان

گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی، جبکہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام اور سپارکو کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی مفید قرار دیا۔وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، شزا فاطمہ، مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیس ٹیکنالوجی پاکستان چین گلیکسی اسپیس وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  • شہباز اردوان ملاقات، مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال
  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ
  • چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • کئی  سمجھوتے : سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں : امارتی وزیر خارجہ : شہباز شریف ‘ جنرلعاصم منیر اسحاق سے ڈار ملاقاتیں 
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف