لاہور(اوصاف نیوز )محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد پاکستان،جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی ،لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ اور ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔

کالعدم تنظیموں میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن ،اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلکن آرمی شامل ہے۔

اسی طرح بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان،بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلم دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت ،مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن کو بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رابطہ ٹرسٹ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی ،تحریک نفاذ امن،تحفظ حدود اللہ،بلوچستان واجہ لبریشن آرمی،بلوچ رپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین اور داعش کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔

جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحد محاذ ،جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، جماعت الدعوۃ، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ الارشاد لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/ فیصل آباد، مساجد اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور بھی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل CAG ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حزب الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح کالعدم تنظیموں میں خاتم الانبیاء، غازی فورس، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا ہےشہری غیر رجسٹرڈ اورکالعدم خیراتی اداروں کوخیرات مت دیں، دہشتگردی،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنیوالےقانون کےشکنجے میں آئیں گے،پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہری یقینی بنائیں انکی امداد دہشتگردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچ رہی ہے،انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کےتحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کرناجرم ہے، شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اورعطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔
ڈی جی خان، چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کالعدم تنظیموں میں محکمہ داخلہ پنجاب خیراتی اداروں ٹرسٹ لاہور شامل ہیں

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ