اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )پاکستان کا خلائی تحقیقاتی ادارہ پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) چین کے اشتراک سے اکتوبر ،نومبر 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چین کے خلائی سٹیشن پر بھیجے گا اس حوالے سے سپارکو کے ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) محمد عثمان صادق نے کہا کہ سپارکو کے خلاباز کے لیے انجینیئرنگ یا سائنس کے شعبے میں سے امیدواروں کا انتخاب اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد دونوں پاکستانی خلاباز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر خلائی مشن کے لیے فائٹر پائلٹس کو ترجیح دی جاتی ہے کیوں کہ ایک فائٹر پائلٹ نے پہلے سے اپنا مطلوبہ معیار اور ٹریننگ مکمل کی ہوتی ہے تاہم اب ٹیکنالوجی کے زیادہ ایڈوانس ہونے سے سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینیئرنگ کے شعبے سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے عام شہری بھی خلاباز بننے کے اہل سمجھے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ سپارکو اسی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف جامعات سے اور براہ راست بھی 30 سے 45 برس کی عمر تک کے امیدواروں کی فہرست مرتب کرے گا اور پھر یہ فہرست چین کے خلائی مشن کو بھیجی جائے گی جس کے بعد اتفاقِ رائے سے اکتوبر 2025 تک پاکستان کے دو خلابازوں کا نام فائنل کر لیے جائیں گے.

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تعلیم اور عمر کے ساتھ ساتھ امیدواروں کے لیے طبی اور جسمانی طور پر صحت مند ہونا بھی بہت ضروری ہے اس تناظر میں انتخاب کے عمل کے دوران امیدواروں کی صحت اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی خلابازوں کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ ان کی تربیت کا ہو گا انتخاب کے بعد انہیں چین بھیجا جائے گا جہاں وہ چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں 8 ماہ کی طویل تربیت حاصل کریں گے.

سپارکو کی جانب سے پاکستان بھر سے امیدواروں میں سے صرف دو کو پاکستان کا پہلا خلاباز بننے کے لیے چنا ﺅجائے گا تاہم ان دو میں سے بھی ایک خلاباز کو ہی آئندہ برس اکتوبر/ نومبر تک چائنا سپیس سٹیشن (سی ایس ایس) سے خلائی مشن پر بھیجا جائے گا محمد عثمان صادق نے دو میں سے ایک خلاباز کو مشن پر بھینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کسی بھی خلائی مشن کے لیے ایک سے زیادہ خلابازوں کو تربیت دی جاتی ہے کیونکہ اگر ٹریننگ کے دوران یا اس کے مکمل ہونے کے بعد کوئی ایک خلاباز بیماری یا کسی اور مسئلے کا شکار ہو جائے تو اس صورت میں مشن کو ملتوی ہونے سے بچانے کے لیے ایک اور مکمل تربیت یافتہ خلاباز کا ہونا ضروری ہے.

ان کا کہنا تھا کہ دونوں خلابازوں کو ایک جیسی ٹریننگ دی جائے گی تاہم خلائی مشن کی لانچنگ سے قبل مجموعی حالات اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خلاباز کو مشن پر بھیجا جائے گا جبکہ دوسرا خلاباز متبادل کے طور پر ہمارے پاس ہی موجود رہے گا اس سے قبل گزشتہ ہفتے خلائی ترقی کے اہم سنگ میل کے طور پر پاکستان کی خلائی ایجنسی پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور چین کی مینڈ سپیس ایجنسی کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت ہی پاکستان کے پہلے خلاباز کو تیانگونگ چینی خلائی سٹیشن کے مشن پر روانہ کیا جائے گا پاکستان کے خلابازوں کو خلائی مشن پر بھیجنے کے معاملے پر سپارکو نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاکستان کے پہلے خلاباز کا مشن جدید سائنسی تجربات پر مشتمل ہو گا جن میں حیاتیاتی و طبی سائنس، ایرو اسپیس، اطلاقی طبیعات، سیال میکینکس، خلائی تابکاری، ماحولیات، مٹیریلز سائنس، مائیکروگریویٹی سٹڈیز اور فلکیات جیسے شعبے شامل ہوں گے.

اعلامیے کے مطابق چین کا سپیس سٹیشن جدید تجرباتی سہولیات اور بیرونی آلات سے لیس ہے جو ان شعبوں میں وسیع تحقیق کے مواقع فراہم کرتے ہیں ان تجربات کے نتائج طبی تحقیق، ماحولیاتی نگرانی اور خلائی ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی کا باعث بنیں گے جن کے اثرات زمین پر انسانی زندگی کے فائدے میں استعمال ہو سکیں گے خلائی تحقیق کے ماہر سائنس دان ڈاکٹر قمر السلا م کاکہناہے کہ چین مختلف عالمی ممالک کی طرح پاکستان کو بھی اپنے خلاباز چین کے سپیس سٹیشن بھیجنے کا موقع فراہم کر رہا ہے جہاں مختلف قسم کے تجربات کیے جاتے ہیں اسی مقصد کے پیش نظر پاکستان سے ایک خلاباز بھی چین کے مشن کے ساتھ روانہ ہو گا.

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ فائٹر پائلٹس کو خلاباز بننے میں ترجیح کیوں دی جاتی ہے کہ جواب میں بتایا کہ فائٹر پائلٹس کی ٹریننگ، فٹنس اور ماحول کے ساتھ ایڈجسمنٹ کی صلاحیت ایک عام امیدوار سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے اسی وجہ سے دنیا بھر میں فائٹر پائلٹس کو خلائی مشن پر بھیجنے کے حوالے سے ترجیح دی جاتی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خلاباز چین کے فائٹر پائلٹس پاکستان کے ایک خلاباز دی جاتی ہے خلائی مشن خلاباز کو جائے گا کے لیے کے بعد

پڑھیں:

ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی ایشیا کپ کے بارے میں اپنا مؤقف دے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم انتظامیہ میچ ریفری سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس سے متعلق بتادیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلے گا
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • اقوام متحدہ: 2026 کے مجوزہ بجٹ میں اصلاحات اور 500 ملین ڈالر کٹوتیاں
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
  • سپارکو ڈے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا، پاکستان کے خلائی پروگرام کو خراجِ تحسین
  • ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا