مردان؛ فریقین میں فائرنگ سے 3بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
مردان:
فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔
میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔