پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی، ان افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے۔
مقررہ تاریخ کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
4 مارچ 2025ء کو بنوں کینٹ خودکش حملوں میں فتنہ خوراج کے 16 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جن میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے، اس حملے کی منصوبہ سازی افغان سر زمین پر کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل یکم اپریل سے شروع کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ڈیڈ لائن
پڑھیں:
افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج
—فائل فوٹوراولپنڈی ریجن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آر پی او کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، افغان شہریوں کو دکان اور گھر کرائے پر دینے والے مالکان کے خلاف 79 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے طورخم سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی۔
ترجمان آر پی او نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم 14342 افغان شہری واپس بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 1523 افغان شہریوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جا چکا ہے۔
آر پی او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کو مکان، دکان یا گاڑی کرائے پر ہرگز نہ دیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کسی قسم کا کاروبار، خرید و فروخت یا ملازمت نہیں کر سکتے۔
ترجمان آر پی او نے یہ بھی کہا ہے کہ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں کروائیں۔