کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
چھاپہ مار کاروائی رینجر 62 ونگ کی معاونت سے کی گئی، جس میں 5027 اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت پرانی سبزی منڈی گلشن اقبال میں قائم مختلف گوداموں پر کارروائی کی گئی۔ یہ چھاپہ مار کاروائی رینجر 62 ونگ کی معاونت سے کی گئی، جس میں 5027 اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں مختلف غیر ملکی برانڈز اور سائز کے برآمد ہونے استعمال شدہ ٹائرز کی مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ برآمد ہونے اسمگل شدہ ٹائرز کو 16 مال بردار ہیوی وہیکلز کے ذریعے اے ایس او کسٹمز کے گودام منتقل کر دیا گیا، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ٹائرز ضبط کر لیے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسمگل شدہ
پڑھیں:
ایف بی آر میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ویب ڈیسک :ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، ااخری تاریخ 31 جولائی مقرر کردی گئی۔
ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخوستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی سے بڑھا کر 31 جولائی کردی گئی، ملک بھر میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹمز میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر یہ بھرتیاں کی جائیں گی، خواہشمند افراد نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری