نئے ملک کی شہریت انتہائی سستے داموں فروخت کیلئے پیش، باہر سیٹل ہونا چاہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ناورو(نیوز ڈیسک)باہر جانے والے افراد کیلئے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، ایک نئے ملک کی شہریت انتہائی سستے داموں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بحر الکاہل میں ایک چھوٹے سے جزیرے Nauru نے شدید آب و ہوا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد پروگرام متعارف کرایا ہے۔ صرف 20 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا، ناورو موسمیاتی تحفظ اور نقل مکانی کی کوششوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے فی پاسپورٹ 105,000 ڈالر (تقریباً 91.
اس پروگرام سے حاصل ہونے والی رقم ناورو کے 12,500 رہائشیوں کو محفوظ، بلند مقام پر منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ بڑھتی ہوئی سطح سمندر، ساحلی کٹاؤ، اور طوفان اس جزیرے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ناورو کے صدر ڈیوڈ اڈیانگ نے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب دنیا موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بات کر رہی ہے، ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کے تحفظ کے لیے فوری عملی اقدامات کرنے چاہییں۔
Nauru کی شہریت مختلف فوائد فراہم کرے گی، جن میں برطانیہ، ہانگ کانگ، سنگاپور، اور متحدہ عرب امارات جیسے 89 ممالک کا ویزا فری سفر جیسی سہولیات شامل ہیں۔ یہ خاص طور پر سخت سفری قوانین والے ممالک کے لوگوں کے لیے پرکشش آفر ہے۔
تاہم، پروگرام کے سخت تقاضے ہیں۔ سکیم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مجرمانہ ریکارڈ یا دیگر مسائل کے حامل افراد کو شہریت دینے سے انکار کر دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا میں دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے شعیب مہتا کے ساتھ آج ایوان صدر میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور ملک بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سماجی بہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2008ء میں جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے تو صرف ایک اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یتیم اور پسماندہ بچوں کے لیے ایک ملک گیر اقدام بن گیا ہے۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو سیدہ فاطمہ الزہرا دسترخوان کے بارے میں بھی بتایا جو روزانہ 7000 سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے اور اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص ملتان کے متاثرہ علاقے اور شجاع آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ شجاع آباد سیلاب متاثرین کیمپ کا آغاز یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے کی مکمل تعاون اور رہنمائی سے گیا ہے۔