چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن کے دوران زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نو مارچ بروز اتوار کو دبئی میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن میں ویرات کوہلی گھٹنے پر بال لگنے سے زخمی ہوگئی۔
بال لگنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹریننگ کو روک دیا اور فزیو نے اسپرے لگا کر چوٹ کی جگہ پر پٹی لگا دی۔ جس کے بعد ویرات کوہلی نے بیٹنگ نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں کوہلی فائنل میں حصہ لیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی
پڑھیں:
مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
— فائل فوٹومستونگ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق لیویز اہلکار انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔