شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف مشکل میں
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف پان مسالہ اشتہار کے باعث مشکل میں پڑ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور کی عدالت نے مشہور بالی ووڈ اداکاروں شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف ایک مبینہ گمراہ کن وِمَل پان مسالہ کے اشتہار کی تشہیر سے متعلق نوٹس جاری کیا کردیا۔
عدالت نے تمام فریقین کو 19 مارچ کو صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہونے اور نوٹس موصول ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اپنے جوابات فائل کرنے کا حکم دیا ہے۔
نوٹس جےپور کے وکیل یوگندرا سنگھ بادیال کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔
بادیال کا الزام ہے کہ اشتہار میں استعمال ہونے والے نعرے دانے دانے میں ہے کیسر کا دم کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا مؤقف ہے کہ اشتہار کے ذریعے وِمَل پان مسالہ کو ایسی خصوصیات کا حامل ظاہر کیا جا رہا ہے جو حقیقت میں موجود نہیں ہیں۔
اشتہار میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہر دانے میں کیسر کی طاقت موجود ہے، جس کی وجہ سے صارفین غلط فہمی کا شکار ہو کر ایک مہنگے اور قیمتی مادے کے نام پر یہ مصنوعات خرید رہے ہیں۔
بازار میں کیسر کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے فی کلوگرام ہے جبکہ وِمَل پان مسالہ کی قیمت صرف 5 روپے ہے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس میں کسی بھی قسم کا کیسر شامل نہیں ہے۔
اس گمراہ کن تشہیر کے باعث عوام کو نہ صرف مالی نقصان کا سامنا ہے بلکہ صحت سے متعلق بھی سنگین خطرات جنم لے سکتے ہیں۔
وکیل بادیال نے اس اشتہار کو عوام کو جھوٹے دعوؤں اور غلط معلومات فراہم کرنے کا ایک ذریعہ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے صارفین بے خبری میں مہنگا اور نقصان دہ پان مسالہ خرید رہے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ کمپنی اور اداکاروں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اشتہار پر فوری پابندی عائد کرنے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ عوام کی صحت اور جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست راجھستان کے شہر کوٹا میں بالی ووڈ کے اداکاروں کے خلاف پان مسالہ برانڈ ’الائچی‘ کی توثیق کرنے پر شکایت درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد تینوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ناصر چنیوٹی کی بھارتی عوام سے دلجیت دوسانجھ کے خلاف نفرت بند کرنے کی اپیل
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کے نامور اداکار اور کامیڈین ناصر چنیوٹی نےبھارتی عوام سے کہا ہے کہ وہ دلجیت دوسانجھ سے نفرت انگیزی کا سلسلہ بند کردیں۔
مشہور کامیڈین نےحال ہی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی بھارتی پنجابی فلم ”سردار جی 3“ میں دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ فلم دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان ایک نایاب اور خوش آئند اشتراک کی مثال ہے، لیکن پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث اس فلم کی ریلیز کے بعد سے دلجیت دوسانجھ کو بھارت میں شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
ناصر چنیوٹی دلجیت نے دو سانجھ کی حمایت میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی بھارتی پروڈیوسر کے ساتھ کام نہیں کیا ہے بلکہ دلجیت دوسانجھ، گپی گریوال اور امی ورک جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ فلمیں کی ہیں۔ ان فنکاروں کو انہوں نے بھائیوں کی طرح سمجھا ہے اور ہمیشہ ان کا احترام کرتے ہیں۔
ناصر چنیوٹی نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ دلجیت دوسانجھ کے خلاف نفرت یا ٹرولنگ نہ کریں۔ کیونکہ وہ نفرت کے نہیں تعریف کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا دلجیت دوسانجھ نے پنجابی ثقافت، پگ اور پنجاب کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں جس انداز سے روشناس کرایا ہے، وہ یقینا لائق تحسین ہے۔ وہ ایک سچا سردار ہے، جس نے اپنا وعدہ نبھایا اورراہ میں حائل رکاوٹوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سردار جی 3 کو ریلیز کیا۔
فنکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فنکاروں کے درمیان محبت اور امن کا پیغام پھیلانا چاہیے، نہ کہ نفرت اور تعصب کا۔
فنکار کے نزدیک فلم سردار جی 3 میں پاکستانی فنکاروں کی موجودگی نے ثابت کیا ہے کہ فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا۔ دلجیت دوسانجھ کا یہ قدم ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا، جو ثقافتی ہم آہنگی کی علامت ہے اور اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
Post Views: 2