‘چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کو ٹاس ہارنا چاہیے’، ایشون نے ایسا کیوں کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بھارت کے سابق اسپنر روی چندر ایشون نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ٹاس ہار جانا چاہیے۔
ایشون نے ان خیالات کا اظہار یوٹیوب شو کے دوران کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ بھارتی ٹیم کامیابی کے ساتھ ٹوٹل کا دفاع کرتی آئی ہے اور بغیر کسی دباؤ کے ہدف کا تعاقب کیا ہے، اس لیے ٹاس ایک بڑا عنصر نہیں ہونا چاہیے اور روہت کو اس ٹینشن سے فری ہونا چاہیے کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی جائے یا بیٹنگ۔
ایشون نے کہا دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم اس وقت اپنی بہترین پوزیشن میں ہے، وہ ہر ٹوٹل کا دفاع کرتی نظر آئی ہے، بھارت کو ٹاس نہیں جیتنا چاہیے، نیوزی لینڈ کو جیت کر یہ فیصلہ کرنے دینا چاہیے کہ وہ پہلے کیا کرتے ہیں۔
سابق اسپنر کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے بھی اسی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیاب دفاع کرچکا ہے اور کیویز کو 44 رنز سے شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں کامیابی سے بیٹنگ بھی کررہی ہے،اسی لیے ٹیم انڈیا کو اس چیز کا پریشر نہیں لینا چاہیے۔
سابق اسپنر ایشون کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم صرف بنگلادیش کے خلاف ذرا غیر آرام دہ نظر آئی، ورنہ وہ اس ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیم رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دوپہر 2 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی ٹیم ایشون نے
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مدِ مقابل آنے جا رہی ہیں، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 آئندہ ماہ 14 سے 23 نومبر تک دوحا میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے ’’ایمرجنگ ایشیا کپ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، مگر اے سی سی نے اس کا نیا نام ’’رائزنگ اسٹارز‘‘ رکھا ہے تاکہ اسے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا سکے۔
مقامی میڈیا پر دستیاب تفصیلات کے مطابق ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 15 میچز ہوں گے۔ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک وہی آٹھ ٹیمیں دوبارہ حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، عمان، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
اس دلچسپ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اے اور بھارت اے کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے ساتھ یو اے ای اور عمان بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب گروپ اے میں بنگلادیش اے، افغانستان اے، سری لنکا اے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کا سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا مقابلہ 16 نومبر کو گروپ مرحلے میں دوحا میں ہوگا۔ چونکہ ایونٹ میں ’’سپر فور‘‘ مرحلہ شامل نہیں کیا گیا، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان زیادہ سے زیادہ دو مقابلے ہی ممکن ہیں ۔ ایک گروپ مرحلے میں اور دوسرا اگر دونوں سیمی فائنل یا فائنل میں آمنے سامنے آجائیں۔
ہر گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، جب کہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے یہ مقابلے مستقبل کے اسٹارز کی شناخت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں افغانستان اے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا اے کو فائنل میں شکست دی تھی اور ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔