راولپنڈی:

راولپنڈی میں مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے رمضان سستا بازاروں میں قیمتیں نسبتاً کم ہیں۔ رمضان بازار میں چینی 130 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے جس کے باعث شہری بڑی تعداد میں ان بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ اور رمضان سستا بازاروں میں قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو آلو اوپن مارکیٹ میں 78 سے 90 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 50 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ پیاز اوپن مارکیٹ میں 80 سے 90 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 70 روپے فی کلو میں دستیاب رہا۔ ٹماٹر اوپن مارکیٹ میں 65 سے 76 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 50 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔

لہسن کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 650 سے 700 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 580 روپے فی کلو رہی۔ ادرک اوپن مارکیٹ میں 500 سے 600 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 317 روپے فی کلو فروخت ہوا۔ سبز مرچ اوپن مارکیٹ میں 140 سے 150 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 120 روپے فی کلو میں دستیاب رہی۔ شملہ مرچ اوپن مارکیٹ میں 100 سے 150 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 120 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔

لیموں کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 200 سے 300 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 150 روپے فی کلو رہی۔ بیگن اوپن مارکیٹ میں 75 سے 95 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 70 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔ ٹنڈا اوپن مارکیٹ میں 160 سے 190 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 60 روپے فی کلو میں دستیاب رہا۔ کھیرا اوپن مارکیٹ میں 65 سے 80 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 60 روپے فی کلو فروخت ہوا۔ پھول گوبھی اوپن مارکیٹ میں 130 روپے جبکہ رمضان بازار میں 80 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔ پالک کی گڈی اوپن مارکیٹ میں 28 سے 35 روپے جبکہ رمضان بازار میں 20 سے 25 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔

فروٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھنے میں آیا۔ سیب کالا کولو اوپن مارکیٹ میں 380 سے 420 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 250 روپے فی کلو فروخت ہوا۔ کینو اوپن مارکیٹ میں 400 سے 450 روپے فی درجن جبکہ رمضان بازار میں 320 روپے فی درجن میں دستیاب رہا۔ کیلا اوپن مارکیٹ میں 240 سے 290 روپے جبکہ رمضان بازار میں 230 روپے فی درجن میں فروخت ہوا۔ امرود اوپن مارکیٹ میں 350 سے 390 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 200 روپے فی کلو دستیاب تھا۔

برائلر مرغی کی قیمتوں میں بھی فرق دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں زندہ مرغی 460 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 750 سے 800 روپے فی کلو میں فروخت ہوا، جبکہ رمضان بازار میں زندہ مرغی 404 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 575 روپے فی کلو میں فروخت کیا جاتا رہا۔ انڈے اوپن مارکیٹ میں 300 روپے فی درجن جبکہ رمضان بازار میں 282 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔

رمضان بازار میں چینی کے خصوصی اسٹال بھی لگائے گئے ہیں، جہاں اوپن مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے فی کلو دستیاب چینی رمضان بازار میں 130 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ تاہم، چینی کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، اور ایک خریدار کو صرف ایک کلو چینی خریدنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اتوار بازار اور رمضان سستا بازاروں میں قیمتیں قدرے کم ہونے کے باوجود شہری اشیائے خوردونوش کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو معیار پر بھی توجہ دینی چاہیے اور چینی کی خریداری کے لیے مختص مقدار بڑھا کر اڑھائی سے پانچ کلوگرام تک کرنی چاہیے تاکہ ماہ رمضان میں ضرورت پوری ہو سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان سستا بازاروں میں روپے فی کلو میں فروخت روپے فی کلو فروخت اوپن مارکیٹ میں روپے فی درجن میں دستیاب فروخت ہوا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری

پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • چکن کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ، عوام کو اربوں روپے کا نقصان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی