خیبرپختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ پسپا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
لاہور: پنجاب پولیس نے جراتمندانہ کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کے مزید ایک حملے کو ناکام بنا دیا. گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ پسپا کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ خوارجی دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جو بھاری اسلحہ سے لیس تھے، دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور دیگر جدید اسلحے کے ساتھ لکھانی چوکی پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی.
دوسری جانب آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ پولیس فورس کا مورال بلند، دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ڈیرہ غازی خان کے بہادر سپوت خوارجی دہشت گردوں کے خلاف مسلسل لڑ رہے ہیں اور دشمن کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے. پنجاب پولیس کا ہر جوان سینہ تان کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے. ہم دشمن کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے. خیبر پختونخوا سرحد پر ہماری فورس ہر لمحہ چوکس ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔پولیس ترجمان کے مطابق سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گردوں ڈیرہ غازی خان پنجاب پولیس گردوں کا
پڑھیں:
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی بھی کی۔
وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
شہباز شریف نے کہا کہ میجر زیاد شہید اور سپاہی ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔