نوشہرہ: وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر اختیار ولی کے گھر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر نوشہرہ میں اختیار ولی کے گھر پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
نوشہر میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ ذاتی طور پر ہوائی فائرنگ جیسے فعل کے شدید خلاف ہوں، ہمارے یہاں روایت ہے کہ خوشی کا اظہار ہوائی فائرنگ سے کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہمانوں کو ہوائی فائرنگ سے روکنا مشکل ہوگیا تھا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد بھاری اسلحے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
عاصم منیر فیلڈ مارشل بننے کے حقدار، ان کی بہترین حکمت عملی نے فتح دلوائی: نوازشریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر لی۔ عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے۔ عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اللہ خوشیاں عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی عطا فرمائے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف سے (ن) لیگ کے ورکرز نے ملاقات کی۔ (ن) لیگی ورکرز نے نواز شریف کو پارٹی نغمہ سنایا۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا۔ شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی۔ فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کیخلاف فتح دلوائی۔ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔ آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی۔ نواز شریف نے کہا مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔