دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ منسوخ کیا جانا چاہیے، نثار کھوڑو
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
افطار ڈنر سے خطاب میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رہنا چاہیے، ہم نئی نہریں نکالنے کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور صوبائی صدر سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رہنا چاہیے، ہم نئی نہریں نکالنے کے خلاف ہیں۔ کراچی کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں پیپلز پیرا میڈیکل ونگ سندھ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے وفاقی حکومت کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ہیں اور یہ منصوبہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت میں پیپلز پارٹی موجود نہیں ہے، حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے، نہروں کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سیاسی، سماجی تنظیموں کا احتجاج عوام کی آواز ہے، جس پر وفاقی حکومت کو توجہ دینی چاہیے اور یہ منصوبہ منسوخ کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نہری نظام میں پانی ہی نہیں ہے تو نئی نہروں کیلئے پانی کہاں سے آئے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نہریں نکالنے کے دریائے سندھ سے منصوبے کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
---فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے، صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔