نوشہرہ: وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر اختیار ولی کےگھر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر نوشہرہ میں اختیار ولی کےگھر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں اختیار ولی کے گھرمیں ہوائی فائرنگ ہوتی دیکھی جاسکتی ہے۔ فائرنگ کرنے والے افراد کے پاس بھاری اسلحہ موجود تھا، فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔اس معاملے پرکوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں ذاتی طور پر ہوائی فائرنگ جیسے فعل کے شدید خلاف ہوں، ہمارے یہاں روایت ہے کہ خوشی کا اظہار ہوائی فائرنگ سےکیا جاتا ہے۔اختیار ولی نے کہا کہ مہمانوں کو ہوائی فائرنگ سے روکنا مشکل ہوگیا تھا۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی کو وزیراعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقررکیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پرکی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ اختیار ولی
پڑھیں:
انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے ہی وکٹ کیپر عثمان خان کو جذبات میں منہ پر ہاتھ دے مارا۔
گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی اور یوں سلطانز نے 33 رنز سے ٹورنامنٹ میں اپنی فتح پائی۔
میچ کے دوران میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد جذباتی سیلیبریشن کرتے ہوئے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا، جس کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
عبید شاہ نے 14.5 ویں اوور میں کامران غلام کی وکٹ لی تھی جس کے بعد وہ جذباتی ہوگئے اور جشن مناتے ہوئے ہاتھ عثمان خان کے منہ پر مار دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ ڈرائیر، ٹریمر کے بعد 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ایک کرکٹ تماشائی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "اس سے پہلے میں کبھی اتنا مسکرایا نہیں ہوں گا"۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "مجھے لگتا ہے وکٹ صرف بہانا تھا اصل ہدف عثمان کو مارنا تھا"۔