سلمان خان کا کرش کونسی اداکارہ تھیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں مبتلا نکلے اور وہ اُن سے شادی بھی کرنے کے خواہش مند تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے دبنگ خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں جوانی میں مبتلا تھے اور انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا تھا جبکہ بتایا تھا کہ وہ ریکھا سے شادی کرنے کے خواہش مند بھی تھے۔
کچھ سال پہلے ریکھا اپنی فلم "سپر نانی" کی تشہیر کے لیے بگ باس کے سیٹ پر آئی تھیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے اُس وقت انکشاف کیا کہ وہ اپنی جوانی میں ریکھا کی محبت اور عشق میں گرفتار تھے۔
اداکار نے یاد دلایا کہ ریکھا اور وہ پڑوسی ہوا کرتے تھے، اور وہ صبح 5:30 بجے اُٹھ کر اداکارہ کو واک پر جاتا دیکھنے کیلیے تیار ہوکر باہر کھڑے ہوچاتے تھے۔
سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ریکھا کی وجہ سے ہی یوگا کلاسز کیلیے داخلہ لیا اور وہ بس اداکارہ کو دیکھنے کیلیے جاتے تھے جبکہ یوگا میں اُن کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔
اِس کے بعد، سلمان نے بتایا کہ وہ گھر جا کر سب کو بتا دیا کرتے تھے کہ جب وہ بڑے ہو جائیں گے تو ریکھا سے شادی کریں گے۔ اِس پر سلمان نے مذاق میں کہا، "شاید یہی وجہ ہے کہ میری شادی نہیں ہوئی۔" بات کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے، ریکھا نے کہا، "شاید میری بھی اِسی لیے نہیں ہوئی۔"
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور وہ
پڑھیں:
ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے خلاف دائر کرپشن کے مقدمے کو واپس لے لیا ہے۔
گذشتہ روز ایف آئی اے نے الزام عائد کیا تھا کہ شبر زیدی نے اپنے دورِ صدارت میں تقریباً 16 ارب روپے کے غیر مجاز انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کیے۔ اس میں تین نجی بینک، دو سیمنٹ فیکٹریاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل تھیں، جو مبینہ طور پر شبر زیدی کی نجی آڈٹ اور کنسلٹنسی فرم کے کلائنٹس بھی تھیں، جس سے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات پیدا ہوئے تھے۔
تاہم جمعرات کو ایف آئی اے کراچی زون نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 32/2025 مورخہ 29.10.2025 کو منسوخ کیا جا رہا ہے اور شبر زیدی کے خلاف ڈسچارج رپورٹ پیش کی جا سکتی ہے۔
یہ اقدام سابق چیئرمین کے خلاف الزامات کی تحقیقات اور قانونی عمل کے بعد اٹھایا گیا، اور اس کے ساتھ ہی مقدمے کو ’سی کلاس‘ کے طور پر درجہ بندی دے دی گئی ہے۔