پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج پیش ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور:
پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 سر فہرست ہے، جو آج منظور ہونے کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کے علاوہ ایجنڈے میں دیگر سات اہم بلز بھی شامل ہیں۔
ان بلز میں پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2025، پنجاب کھل پنچایت ریپیل بل 2025، نوٹریز ترمیمی بل 2025، پنجاب موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 اور پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔
آج کے اجلاس میں خواتین کو با اختیار بنانے اور امن و امان کے موضوع پر بھی بحث کی جائے گی۔
ان تمام بلز کی منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی میں بحث کی جائے گی اور متعلقہ کمیٹیوں کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم پر غور کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں، مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔