پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا،کراچی ایئرپورٹ پر آج پھر 14پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر 14پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 674 شامل ہیں۔ کراچی سے پشاورجانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی اور865،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502 بھی منسوخ ہوئیں ۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور123بھی منسوخ ہوئیں ۔ کراچی سے دامام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 بھی منسوخ ہونے والی پرزواں میں شامل ہیں۔ کراچی سے کوالالمپور جانیوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136،کراچی سے بحرین جانے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی پرواز ای جانے والی کراچی سے
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کا الزام، ایک ملازم زیرحراست
فائل فوٹوکراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے کے الزام میں قومی ایئرلائن کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔
خاتون مسافر نے کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان چوری ہونے کی شکایات کی تھی۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملازم کو حراست میں لیا۔
ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ملازم شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھتا ہے، پکڑنے کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
زیرحراست ملازم کو اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا، ملازم کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔