نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد،عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کا نکاح درست قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی (اوصاف نیوز) مقامی عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔کراچی کے سٹی کورٹ میں درخواست دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تنسیخ نکاح کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔
دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، دعا زہرا اور ظہیر آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے، دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا، شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔
دعا زہرا نے والد کے ذریعے عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔
ظہیر احمد کے حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق ان کا آبائی ضلع اوکاڑہ ہے، کچھ عرصہ پہلے ظہیر احمد کے والدین لاہور منتقل ہوگئے تھے، ظہیر احمد اپنے بڑے بھائیوں کی سرپرستی میں ہیں، یہ زمیندار خاندان ہے جبکہ ان کے بڑے بھائی ملازمتیں کرنے کے علاوہ کاروبار بھی کرتے ہیں۔
دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ اس مقدمے سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں، اب یہ معاملہ ایک دعا زہرہ کا نہیں بلکہ اس جیسی کئی کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے، یہ معاملہ محبت کی شادی کا نہیں ہے۔
قومی فٹبالر محمد ریاض گزر بسر کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دعا زہرا اور ظہیر کی درخواست ظہیر احمد عدالت نے
پڑھیں:
آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کیا، پاکستان کی ایونٹ سے دستبرداری کی دھمکی برقرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے مقرر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ میچ ریفری کی تبدیلی ممکن نہیں، اس حوالے سے پی سی بی کی درخواست پر مزید غور بھی نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع میں میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا، اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی کوئی بنیاد موجود نہیں۔
ذرائع نے بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد پی سی بی نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا ہے اور امکان ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج ہی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مشاورت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے قریبی حلقے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ حکومتی سطح پر مشاورت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے اگلے چند گھنٹوں میں اپنا مؤقف دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کرسکتی ہے، جس سے ایونٹ پر براہِ راست اثرات مرتب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے اور گزشتہ رات پی سی بی کو اس بارے میں اطلاع دے دی گئی تھی۔ پاکستان نے “ہینڈ شیک تنازع” کے تناظر میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کی باقاعدہ درخواست کی تھی، تاہم عالمی ادارے نے اس مطالبے پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا۔