انصاف تک رسائی کو حقیقت بنائیں گے، چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف تک رسائی کو حقیقت بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے، خواتین وکلاء اور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے۔
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے، صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے خواتین ججز کی ثابت قدمی اور دیانت داری اگلی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابلِ ستائش ہے، عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں خواتین چیف جسٹس
پڑھیں:
تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کے لیے طاقت کا ذریعہ بن گیا ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام میں تبدیل کرنے سے باز رہے کیونکہ یہ پاکستان کے وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
لیاقت بلوچ نے تجویز دی کہ قومی جمہوری جماعتیں متناسب نمائندگی کے طرزِ انتخاب پر اتفاق کر لیں تاکہ حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرجانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور کسانوں کے ساتھ مجرمانہ لاپروائی فوری طور پر بند کی جائے۔
لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں کے ساتھ فقیدالمثال یکجہتی کا مظہر ہوگی اور 27 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والا ’’یکجہتی فلسطین جلسہ‘‘تاریخ ساز ثابت ہوگا۔