آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پی سی بی حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پی سی بی حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی اختتامی تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کر دی۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جیو نیوز نے عالمی کرکٹ کے منتظم ادارے ( آئی سی سی ) سے میزبان پاکستان کی چمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب کے معاملے پر تبصرہ طلب کیا۔
آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی دراصل ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے او ان کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ شرکت نہ کر سکے۔ترجمان نے کہا “محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا”۔تقریب میں پاکستانی نمائندگی کے فقدان پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے آئی سی سی نے اپنی ایوارڈ تقریبات کے طے شدہ پروٹوکول کی وضاحت کی۔
آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ” انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے”۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مزید زور دیا کہ یہ پروٹوکول اس کے تمام ٹورنامنٹس میں مستقل طور پر نافذ رہا ہے اور یہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے لیے مخصوص نہیں تھا ۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔اگرچہ ٹورنامنٹ کے بیشتر میچز پاکستان میں کھیلے گئے لیکن چمپئینز ٹرافی کے فائنل کی دبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران میزبان ملک کی عدم شرکت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹرافی کے کے فائنل پی سی بی
پڑھیں:
آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
لاہور میں اسکول ٹورنامنٹ کے افتتاح پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس ہورہا ہے تو اس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، دیکھیں گے آئی سی سی کے اس اجلاس میں کیا ہوتا ہے۔
آئی سی سی کا اجلاس 4 نومبر کو دبئی میں ہو رہا ہے۔
محسن نقوی سے جب ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق سوال پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے لیے گراس روٹ سطح سے فٹنس کلچر کو اہم قرار دے دیا اور کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے فٹنس کے ساتھ متوازن خوراک بہت ضروری ہے۔
محسن نقوی نے پی سی بی اسکول کپ کے فائنل راونڈ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسکول کرکٹ کے فروغ سے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دیکھانے کی ہدایت کی۔