ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے تجاوز کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کو درپیش فنانشل گیپ کے مسائل، درآمدات بتدریج بڑھنے اور معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔
چین کی جانب سے 24مارچ کو واجب الادا 2ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے اور مثبت عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 11پیسے کی کمی سے 279روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مسلسل مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث اختتامی لمحات میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 281 روپے 49 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: صوبہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی تصدیق کی اورکہا کہ آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے مسجد بیت الاسلام ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین گذری قبرستان میں کی جائے گی۔
مرحوم آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا، وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے، انہیں ایک ہفتے قبل اسپتال سےگھر منتقل کیا گیا تھا، آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔