قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت، مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سٹی 42: قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ میں حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث کو مبارکباد دی۔کرکٹرز کے بیانات کے بعد مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم فاسٹ بولر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور جولائی 2023 میں رخصتی و ولیمہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔
عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Post Views: 1