احتجاج اپوزیشن کا حق، آج ہم نے پرزور احتجاج کیا، عامر ڈوگر
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کوئی ایسی سیٹلمنٹ نہیں تھی کہ پارلیمنٹ میں شور شرابا نہیں ہوگا، اپوزیشن کا حق ہے احتجاج کرنا اور آج ہم نے بڑا پرزور احتجاج کیا۔ ہم نے اپنا وہی احتجاج جاری رکھا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے وہ آپ سب جانتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے اراکین اسمبلی پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پارٹی کو مزید توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ جو پی ٹی آئی ہے شور شرابہ ، ہنگامہ اور جارحانہ سیاست کے علاوہ کیا کیا ہے؟، ہم یہ نہیں کرتے تھے، ہم وقت اور موقع دیکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایشوز پر بات کرتے تھے، ہم عوامی مسائل پر بات کرتے تھے، ہم اگر دھرنے بھی دیتے تھے، احتجاج بھی کرتے تھے،پرامن ہوتے تھے اور ایشوز پرہوتے تھے، ان ایشوز پر جو عوام کو براہ راست متاثر کر رہے ہیں یہ تو ان کی ذاتی سیاست چل رہی ہے،ہم نے عوام کے مسائل اٹھائے تھے اور حکومت کی غلطیوںکو اجاگر کیا تھا۔
رہنما مسلم لیگ (ن)رانا احسان افضل نے کہا کہ اگر آپ 2008 سے 2018 تک کے سیشن نکال لیں تو اس کے اندر کافی حالات بہتر تھے۔ لوگ ایک دوسرے کی بات چیت سننے کا برداشت رکھتے تھے پھر 2013 میں جب پی ٹی آئی کی اینٹری ہوئی توکلچر خراب ہوا، اور2018 کے بعد تو بالکل ہی ایک پولرائزیشن کا اور ایک کہہ لیں کہ نفرت کی سیاست عروج پر پہنچ گئی۔
بہر حال دیکھیں اس سے یہی لگتا ہے کہ پاکستان کے اندر ابھی بھی ایک دوسرے کی بات سننے کا مادہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مل کر ایک ٹیبل پر بھی بیٹھنے کی بھی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی کرکٹرپر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔