اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے کموڈور کامران احمد اور کموڈور کاشف منیر کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل کامران احمد نے 1993 ء میں پاک بحریہ کی کنسٹرکشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے نیول آرکیٹیکچر میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ ریئر ایڈمرل کاشف منیر نے1993 ء میں  پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ دونوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ریئر ایڈمرل پاک بحریہ

پڑھیں:

پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • بار الیکشن: انڈیپنڈنٹ گروپ ’’اسٹیٹس کو‘‘ بر قرار رکھ سکتا ہے
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر