وزیراعظم کی دانش یونیورسٹی کو عالمی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ اپلائیڈ یونیورسٹی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وزیراعظم کی دانش یونیورسٹی کو عالمی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ اپلائیڈ یونیورسٹی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران انہوں نے دانش یونیورسٹی کو عالمی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ اپلائیڈ یونیورسٹی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی ایک ایسی درسگاہ ہو گی جہاں مستحق اور لائق طلبا کو اعلیٰ درجے کی تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے یونیورسٹی کے لئے اسلام آباد میں زمین کے حصول کے لئے قانونی تقاضے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے وزیراعظم کی یونیورسٹی کے چارٹر اور دیگر قانونی معاملات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، وزیراعظم نے دانش یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ اپلائیڈ یونیورسٹی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ یونیورسٹی کی عمارت میں سادگی کا عنصر نمایاں ہو، یونیورسٹی کی عمارت کو سرخ اینٹوں سے تعمیر کیا جائے اور عمارت پر کوئی غیر ضروری خرچ نہ کیا جائے تاکہ لاگت کم سے کم ہو۔
انہوں نے کہا یونیورسٹی کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور فیکلٹی کو بھرتی کیا جائے گا، دانش یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی اور جدید تحقیق کے حوالے سے تمام آلات سے آراستہ ہو گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ دانش یونیورسٹی کا نصاب جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دیا جائے۔
وزیر اعظم نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور بورڈ آف ٹرسٹیز کی نامزدگیوں کی حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دانش یونیورسٹی اور اسکولز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان دانش یونیورسٹی کے پیٹرن ہوں گے، دانش یونیورسٹی کی رجسٹریشن سیکشن 42 کمپنی کے طور پر کی جائے گی جس کے لئے تمام ضروری معاملات چند ہی روز میں مکمل ہو جائیں گے ؛ دانش یونیورسٹی کے لئے سیکٹر ایچ 16 میں زمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
دانش یونیورسٹی کے امور دانش ٹرسٹ کے زیر تحت ہوں گے تاکہ ادارہ اپنے مالی امور میں خود مختار ہو اور اس میں حکومتی عمل دخل کم سے کم ہو، شگر، گلگت اور باغ میں جلد ہی دانش اسکولز کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے نیلم ویلی اور کراچی کے پسماندہ علاقوں میں بھی دانش اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دانش یونیورسٹی کو یونیورسٹی کے کی ہدایت کی وفاقی وزیر کیا جائے حوالے سے انہوں نے جائے گا کے لئے
پڑھیں:
ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے؛ وزیراعظم آزادکشمیر
سٹی 42 : وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق سے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی، سیکرٹری صحت بریگیڈیئر محمد فرید، اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ فارق احمد نور نے ملاقات کی، جس میں محکمہ صحت عامہ کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ادویات کی خریداری کی مد میں محکمہ صحت کو ایک ارب روپے کے اضافی فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ جاتی بہتری صرف اسی صورت ممکن ہے جب ہر فرد اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھائے۔محکمہ صحت تمام بی ایچ یوز، آر ایچ سیز، تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں موجود خالی آسامیوں کو فوری پر کرے، محکمہ صحت تمام بی ایچ یوز، آر ایچ سیز، تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، اسپیشلسٹس تعینات کرے ، محکمہ صحت تمام بی ایچ یوز، آر ایچ سیز، تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمبولینسز اور ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے ۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے ،یہ کمیٹی جامع سفارشات مرتب کر کے حکومت کو پیش کرے ۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ایک فعال مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ،مانیٹرنگ یونٹ کا مقصد سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ چودھری انوارالحق نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر صحت کے شعبہ کو مکمل طور پر فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار