اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کے ساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کر رہے ہیں حکومت صرف پھلوں ، سبزیوں اور کریانہ کے ریٹ مقرر کر رہی ہے جبکہ فروزن فوڈ فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ یہ بات کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے CAP کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے فروزن فوڈ کا کاروبار بڑھ گیا ہے جس کی وجہ ہے کہ گھروں میں کھانے تیار کرنے کا رجحان میں کمی آئی ہے لوگوں کو ہر کام آسانی سے کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے ۔

انہوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی ، بیورو آف سپلائی سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے فروزن فوڈ بنانے والوں کی جگہ کو چیک کیا کہ ان کی جگہ کتنی حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی ہے اور کیا وہ اپنی اشیاء کی قیمت میں برف کی قیمت بھی وصول تو نہیں کر رہے ، انہوں نے چارو ںصوبوں کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر فروزن فوڈ بنانے والوں کے کارخانوں کو چیک کریں اور ان کے بنائے ہوئے فروزن فوڈ کی کوالٹی ، کوانٹیٹی اور ایکسپائری تاریخوں سے صارفین کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا یہ فرض بھی ہے کہ وہ صارفین کو بتائیں کہ فروزن فوڈ کھانے کے کیا فوائد اور کیا نقصانات ہیں تاکہ صارفین کی صحت متاثر نہ ہوسکے ۔

کوکب اقبال نے واضح کیا کہ فروزن فوڈ میں ناپ تول میں کمی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ کوکب اقبال نے فروزن فوڈ فروخت کرنے والوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اشیاء پر واضح طور پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخوں کو لکھیں اور ساتھ ہی صارف کی آگاہی کیلئے کم از کم سپرمارکیٹوں میں بینر آویزاں کریں کہ ان کی اشیاء کی قیمت میں برف کی قیمت شامل نہیں ہے ۔

کوکب اقبال نے کہا کہ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر فروزن فوڈ فروخت کرنے والوں کی تمام اشیاء کے وزن کی فروخت کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہر سطح پر صارفین کا استحصال ہورہا ہے حالانکہ تمام صوبوں میں فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور ساتھ ہی ناپ تول کا محکمہ بھی قائم ہے ۔

پاکستانی سفارت خانے سے لاکھوں جعلی ویزے جاری، غیر قانونی افغان شہریوں کی یلغار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فروزن فوڈ فروخت کرنے کوکب اقبال نے فوڈ اتھارٹی انہوں نے کی قیمت کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مالک مکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم شبیر شربت والے اور مالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا، جبکہ ملزم شبیر کمرے میں بچے اور بچیوں کو لا کر نازیبا حرکات کرتا تھا۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کیلئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
  • چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں، الاؤنسز بارے بل سینیٹ میں جمع