اسلام آباد ہائیکورٹ، اڈیالہ جیل حکام کوعمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر پیش کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے سابق وزیراعظم سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی .
(جاری ہے)
جسٹس انعام امین منہاس نے نمائندہ اڈیالہ سے استفسار کیا کہ وکالت نامے کب سے ان کے پڑے ہوئے ہیں جس پر نمائندہ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا کوئی وکالت نامہ ہمارے پاس نہیں پڑا ہوا شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی کال آئی تھی کہ پہلے والوں کا علم نہیں ابھی وکالت نامے دے دیں دستخط کرادیں گے ابھی ان کو دوبارہ وکالت نامے دے دیتے ہیں یہ دستخط کروادیں میں نے وکالت نامے دستخط کروا کر جیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر دیئے اس کے بعد بھی کئی چکر لگائے اور رابطے بھی کیے لیکن وکالت نامے واپس نہ دیئے گئے.
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ آپ وکالت نامے ان کو دیں یہ کل یہاں ہی واپس کریں گے باقی ہم تفصیلی آرڈر کریں گے، جیل حکام رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں بعدازاں عدالت نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر توہین عدالت کی درخواست پر مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی ہے. دوسری جانب عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر کر دیں، عمران خان نے لاہورکورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں دائر کیں درخواست میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے. دائر درخواست میں کہا گیا کہ آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر 16 جنوری کو سماعت ہوئی تھی، پولیس کو نوٹس جاری ہونے کے بعد درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئیں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست ضمانتوں کو فوری طور پر سماعت کیلئے مقرر ہونا چاہیے، متفقہ قانون ہے کہ نہ صرف انصاف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، عدالت 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سماعت کیلئے اسلام آباد اڈیالہ جیل وکالت نامے مقدمات میں سماعت کی
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کیلئے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔