راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء اور بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ علیمہ خان اور ان کی بہنیں جب جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد باہر آئیں تو گیٹ پر وکلاء سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق، علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے وکلاء پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف سے صرف وہی لوگ ملاقات کریں گے جنہیں کوئی باقاعدہ ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ علیمہ خان نے وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بغیر کسی ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔ آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگا رکھا ہے؟ ہر شخص صرف ملاقات کے لیے جیل آ جاتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا بھائی اندر ہے، ہمیں اس سے محبت ہے، ہم اس کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں، لیکن ہر وکیل کو عدالت میں اضافی پٹیشن دائر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر کے پاس ہوگا۔‘اس موقع پر علیمہ خان نے وکلاء سے گلہ کیا کہ ان کے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرائی جا رہی اور نہ ہی انہیں جیل میں کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے نعیم پنجوتھہ سے سخت سوالات کیے کہ وہ کس کس سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس پر نعیم پنجوتھہ نے جواب دیا، ’میں کسی سے نہیں ملا، جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔‘

اس بات پر علیمہ خان مزید غصے میں آگئیں اور انہوں نے سخت لہجے میں نعیم پنجوتھہ کو خاموش ہونے کا کہا۔ موقع پر موجود وکلاء فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے نعیم پنجوتھہ کو ایک طرف لے گئے تاکہ معاملہ مزید نہ بگڑے۔علیمہ خان مسلسل وکلاء سے سوال کرتی رہیں کہ اب تک بانی تحریک انصاف کے لیے عدالت سے کیا ریلیف حاصل کیا گیا ہے۔ ان کے سخت لہجے اور جیل کے داخلی دروازے پر ہونے والی بحث نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تحریک انصاف علیمہ خان انہوں نے جیل کے

پڑھیں:

اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں، اب ہماری پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، اب ہماری توجہ تحریک پر ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے جو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے لیے کہا وہ غلط ہے، تینوں بہنیں اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتی ہیں۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ بھی کیے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہماری طرف سے لچک بھی دکھائی گئی اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں: بیرسٹر گوہر 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، بیرسٹر گوہر

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پرچے ہیں، میرے اوپر بھی 6 پرچے ہیں، ہم پُرامن احتجاج کے حق میں ہیں، ایک گملہ بھی ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ 

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت کو تنہا کیا جا رہا ہے، اب بہت ہوا یہ جمہوریت کےلیے نقصاندہ ہے، اگر بانی کے بچے پاکستان آئیں گے تو جو ان کا استقبال ہوگا ایسا کسی سیاستدان کا نہیں ہوا ہوگا۔ 

انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی ابھی بھی ایبسلوٹلی ناٹ پر قائم ہیں، بانی نے کہا ہے کہ وہ ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے باہر 6 ہزار امدادی ٹرک اجازت کے منتظر ہیں، فلپ لازارینی
  • اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
  • قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، عمران خان
  • بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان
  • تیل کی قیمت نیچے لانا چاہتے ہیں، امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والوں کو زیادہ ٹیرف دینا پڑے گا، ٹرمپ
  • حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت 
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن
  • ’حکومتِ پاکستان غریب شہریوں کے لیے وکلاء کی فیس ادا کرے گی‘
  • سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ سے نئی وفاقی جیل منتقلی کادعویٰ