یوکرین جنگ میں مارے گئے روسی سپاہیوں کی ماؤں کو حکومت کا انوکھا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
روسی صدر ولادمیر پوٹن کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ رشیا کی مرمانسک خطے میں نمائندہ برانچ اس وقت تنازعات کا نشانہ بن گئی جب اس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ماؤں کو قیمہ بنانے کی مشین تحفے میں دی۔
مرمانسک میں حکمران جماعت کی شاخ نے یوکرین کی جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی ماؤں کو گوشت پیسنے والی مشین تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پچھلے تین سالوں میں قیمہ بنانے کی مشین یوکرین جنگ میں روسی فوج کی ہلاکتوں کی علامت بن گئی ہے۔ اس لیے مرمانسک حکومت کی جانب سے اُن ماؤں کو یہ متنازع تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جن کے بیٹے اس جنگ میں قربان ہوئے۔
پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر میں ایگزیکٹیو سکریٹری اینا ماخونووا، رپریزینٹیٹو آف ڈیفنڈرز، میکسم چنگیف کو دکھایا گیا ہے اور ان کے درمیان ایک شہری خاتون ہیں جنہوں نے جنگ میں اپنے بیٹوں کو کھو دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماؤں کو
پڑھیں:
پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-9
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے لندن میں متعین روسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق بدھ کے روز پولینڈ میں ناٹو کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی ڈرون نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پولینڈ نے اسے مار گرایا تھا۔