ڈونگ فینگ سوکون آٹوموبائل (ڈی ایف ایس کے) پاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو وی گلوری 580 پرو کا فیس لفٹ متعارف کروا دیا ہے، کمپنی کے اس فیس لفٹ میں دو اپ گریڈ شامل کیے گئے ہیں۔

بلیک آؤٹ فرنٹ گرل

بلیک انٹیریئر

چابی کا نیا رنگ

فیس لفٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے، کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ “گرل اور انٹیریئر مکمل طور پر بلیک کر دیا گیا ہے۔” یہ فیس لفٹ لاہور میں جیل روڈ پر کمپنی کے شوروم  پر دستیاب ہے۔

گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت 67 لاکھ 90 ہزار روپے  رہے گی۔

 اسپیکس اور فیچرز

یہ گاڑی 1498cc ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 150 ہارس پاور (5600 RPM) اور 220Nm ٹارک (4000 RPM) فراہم کرتا ہے۔ انجن کو جدید  CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جو گاڑی کو ایک ہموار اور آرام دہ ڈرائیو فراہم کرتا ہے۔

گلوری 580 پرو میں ایل ای ڈی لینس ہیڈلائٹس دی گئی ہیں، جن کی اونچائی کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سامنے موجود ٹریفک کے مطابق اپنے فرنٹ لائٹس کی روشنی  کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے سامنے گاڑیاں ہوں تو آپ روشنی کو کم کر سکتے ہیں، یا اگر سڑک خالی ہو تو ہائی بیم پر چلا سکتے ہیں۔

اس کے ہیٹڈ سائیڈ مررز  سردیوں میں دھند کو خود بخود ختم کر دیتے ہیں۔ انہیں آپ الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے ایڈجسٹ بھی کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ڈونگ فینگ سوکون آٹوموبائل ڈی ایف ایس کے پاکستان گلوری 580.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ڈی ایف ایس کے پاکستان گلوری 580 گلوری 580 پرو فیس لفٹ

پڑھیں:

نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ میںنئی گاج ڈیم کی تعمیر کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ 2011سے کام شروع ہے کیوں مکمل نہیں ہوپارہا۔ کنٹریکٹر ڈیفالٹ کرتا جارہاہے اور رقم بڑھاتے جارہے ہیں، تین سال پورے ہونے پر نوٹس دیتے، بلیک لسٹ قراردیتے اورکنٹریکٹ کالعدم قرار
دیتے۔ جبکہ جسٹس سید حسن اظہررضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ 22نومبر2024کی سند ھ حکومت کی رپورٹ ہے اس سے لگتا ہے کہ ڈیم کبھی بھی نہیں بن سکے گا، لوگ وہاں رہ رہے ہیں، ڈیم بنانے کی نیت نہیں، پیسہ ضائع ہوگیا ہوگا۔ جو مسائل ہیں وہ 50سال میں بھی حل نہیں ہوسکیں گے۔ جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ پیسہ کھاگئے ہوں گے۔ اگر کنٹریکٹر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا توواپڈا نے کیا اقدام کرناتھا۔ کام کیوں نہیں کرواتے کیوں تاخیر کررہے ہیں۔ جبکہ بینچ نے ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے نمائندے کوآئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہررضوی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5رکنی آئینی بینچ نے سندھ کے ضلع دادو میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر کے معاملے پرلیے گئے ازخودنوٹس اور متفرق درخواستوں پرسماعت کی۔ واپڈاکی جانب سے سلمان منصور بطور وکیل پیش ہوئے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے وکیل بینچ کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس
  • متنازع تنخواہ، پی آر سی ایل کے 6؍ ڈائریکٹرز اور سابق سی ای او کو شو کاز نوٹس جاری
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ