سپیکر قومی اسمبلی نے 6رکنی پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو قومی اسمبلی کی کارروائی چلانے کے لئے چھ رکنی پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کر دیاجو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غیر موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔
(جاری ہے)
سپیکر نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 13کی ذیلی دفعہ (1)کے تحت اعلان کیا کہ عبدالقادر پٹیل، چوہدری محمد شہباز بابر، سیدہ شہلا رضا، علی زاہد، محمد جاوید حنیف خان اور شیر علی ارباب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غیر موجودگی میں ایوان زیریں کی کارروائی چلائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی
پڑھیں:
خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کو آئینی حیثیت دینے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب عوام کو بنیادی سہولیات اور اختیارات ان کی اپنی سطح پر دستیاب ہوں۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق قرارداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد اب پارلیمنٹ کی منظوری کی متقاضی ہے تاکہ ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بااختیار مقامی حکومتیں قائم کی جا سکیں۔ وفد میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت اراکین اسمبلی احمد اقبال، راجہ شوکت بھٹی، افتخار احمد چھچر اور طارق گل بھی شامل تھے۔