وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پہلا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پہلا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ، کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس تھا ۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم نے نئے کابینہ اراکین کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کابینہ کو رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی انتہائی بہتر رہی ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجیئس ایجوکیشن کو وزارت وفاقی تعلیم سے منسلک محکمہ بنانیکی منظوری دیدی گئی ۔اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم پاکستان اور نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر چائنہ باہمی تعاون کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت سائبر حملوں کو روکنے کے حوالے سے انٹیلی جنس کا تبادلے کیا جائے گا۔ ہم آہنگی، پالیسی ڈویلپمنٹ، سائبر سیکیورٹی ڈرلز سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے استعداد اور آگاہی کو فروغ دیا جائیگا۔اقوام متحدہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونٹ اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام میں معاہدے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔ معاہدے کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی یونٹ ایکسلیریٹر سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، معاہدے کیتحت پاکستان کا نیشنل انکییوبیشن سینٹر اسلام آباد بطور آئی ٹی ایکسلیریٹر سینٹر کام کرے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سید جرار حیدر کاظمی کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔ کموڈوررضوان علی منور کی بطور کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈیمی کراچی کی مدت میں ایک سال توسیع ، انجینئرمسرت حسین کو پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سی ای او تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی جبکہ کابینہ نے ای سی سی کے 20 فروری 2025 کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کردی ۔اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 4 مارچ 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی منظوری دیدی گئی وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلوں کی کے اجلاس
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔
مزید :