المیہ ہے کہ ہم ہر ایک مسئلے کو سیاسی بنا دیتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے نہروں کا ایشو قریب قریب کالا باغ ڈیم بن گیا ہے، ظاہر ہے ہمارے ہاں اتنے سمجھ دار، اللہ کے فضل سے لوگ موجود ہوتے ہیں، ہمارے جو پالیسی ساز ہوتے ہیں وہ بیٹھے ہوتے ہیں اورکہتے ہیں یہ کام کرنا ہے، سر حکم کریں سرشام تک کر دیں سر، ہاں کر دیں،شام تک ہو جاتا ہے کام.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس فورم پر معاملہ پہلے جانا چاہیے تھا اس پر بعد میں لے جا رہے ہیں، کسی ایشو پر تو سیاست کرنی ہے.
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ اس معاملے میں دو تین پہلو ہیں اور سارے پہلو حساس ہیں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام لگا رہی ہیں ، ان کے آپس میں اختلافات ہو رہے ہیں، ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ (ن) لیگ کے اپنے ہاتھ میں کیا کچھ ہے، اس پر کس حد تک اس کے پاس فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ کالا باغ ڈیم بنتا نہیں جا رہا، پیپلزپارٹی نے بڑی ہوشیاری سے اس کو بنا دیا ہے.
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ اس ملک کا ، ہماری قوم کا اور ہماری سیاست کا یہ ایک المیہ ہے کہ ہم ہر ایک مسئلے کو سیاسی بنا دیتے ہیں، اس وقت دیکھا جائے تو پاکستان کی اکانومی ایگریرین اکانومی ہے، زراعت پر ہمارا دارومدار ہے لیکن جو آپ کی فی ایکڑ پیداوار ہے پچھلے دس سالوں میں پانچ فیصد گری ہے.
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی ان دونوں جماعتوں نے کالاباغ ڈیم پر پوری سیاست کی، اس معاملے کو ٹیکنیکل بنانے کے بجائے عوامی سطح پر لیجاکر دریائے سندھ کا جو پانی اضافی بنتا تھا ڈیم کیلیے، خیبر پختونخوا بنایا گیا کہ نوشہرہ ڈوب جائے گا اور سندھ میں بنایاگیا کہ ہماری زمینیں بنجر ہو جائیں گی اور سارا پانی سمندر میں جا رہا ہے، جتنا پانی سمندر کو چاہیے اس وقت بھی اس سے تین گنا پانی سمندر میں جا رہا ہے.
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جو ہے بالکل ایک انیشیٹیو لیا ہے کیونکہ ظاہر ہے ان کے ووٹرز ہیں ان کا ووٹ بینک ہے، انھوں نے ادھر اپنی سروائیول کیلیے بھی کرنا ہے، جب پراجیکٹ بنایاگیا تھا تو اس سے پہلے ہی یہ دونوں صوبے آپس میں بیٹھ کر ڈبیٹ کر لیتے کہ یہ جی اس طرح کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ کار
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔