خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی فائرنگ سے قتل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
خیر پور(نیوز ڈیسک)خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ سانگھڑ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے پر تعینات تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لیاقت علی پھلپوٹو چھٹی لے کر خیرپور میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ،پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لیاقت علی
پڑھیں:
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ معطل
علی ساہی : ناقص انتظامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بابر علی معطل ہوگیا
سپرنٹنڈنٹ جیل کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کے باعث معطل کیا گیا،کاشف رسول کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کردیا گیا
آئی جی جیل سے تمام جیلوں میں انڈسٹری کی کارکردگی بارے رپورٹ طلب کر لی ، سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں 20 انڈسٹریز بنائی ہیں جہاں اسیران کو تربیت دی جارہی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیل فاؤنڈیشن کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی
قلندرز کے چھ بیٹر ڈبل فگر کو ٹچ نہ کر سکے