جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، دشمن قوتیں اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے متحد ہیں۔
(جاری ہے)
بھارت افغانستان کے ذریعے بی ایل اے دہشتگردوں کی ہینڈلنگ کر رہا ہے۔ نازک ترین صورتحال میں افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم عروج پر ہے۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز سخت آپریشن ناگزیر ہے۔ سرمچاروں کے خاتمے کے لیے آپریشن کا دائرہ کار افغانستان تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
---فائل فوٹوپولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجوعی تعداد 19 تھی۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
3 دہشت گردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔