لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئےمتعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کیلیے شرو ع کی گئی ہے، اس کے کرایوں میں اضافے سےعوام پر  بوجھ پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم از کم چارجز پر مہیا کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرایوں میں میں اضافے ڈبل ڈیکر

پڑھیں:

پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل، سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے جائیں گے: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک سنٹرقائم کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سنٹر سے مریض درکارخون کوفوری طور حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد 4 کا بٹن دبانے پر کال فوراً ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہوجائے گی۔ ورچوئل بلڈ بینک پرڈیوٹی سیف سٹی آفیسر مریض کی لوکیشن اور بلڈ گروپ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کرتا ہے۔ بلڈ ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ورچوئل بلڈ بینک پر روزانہ بلڈ کے حصول کے لئے 2500 لوگ رابطہ کرتے ہیں۔ روزانہ 250 مریضوں کی بلڈ کی اشد ضرورت کو فوری طورپر پورا کرنے کا انتظام ہوگا۔ ورچوئل بلڈ بینک میں رجسٹرڈ بلڈ ڈونرز کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔ ورچوئل بلڈ بینک کے ڈونرز میں 10ہزار پولیس اہلکار اور 15ہزار عام شہری ہیں۔ پنجاب بھر میں 24/7سروس فراہم کی جارہی ہے اور 14ہزار سے زائد مریض مستفید ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ ضرورت کے وقت خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے۔ ہر قطرہ کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کی نوید بن سکتا ہے۔ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوچکاہے، سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔ مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل ڈے آف پلے ’’International Day of Play‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے۔ بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔  ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے۔ افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔  نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ ایسا ماحول اورمعاشرہ بنا رہے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد اور کھیلنے، سیکھنے و بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیض یاب ہو۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرکٹر ثناء میر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ ثناء میر کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بجٹ، تخمینہ 6250 ارب روپے، مریم نواز کے حکم پر نئے ٹیکس نہ لگانے کا امکان
  • بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں، مریم نواز
  • بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں‘ مریم نواز
  • پنجاب کا بجٹ، مریم نواز نے ٹیکس میں اضافہ مسترد کردیا
  • افسوس کشمیر و فلسطین کے بچے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، مریم نواز
  • پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل، سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے جائیں گے: مریم نواز
  • مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ والے بھی دیوانے، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کا بجٹ؛ مریم نواز نے ٹیکس میں اضافہ مسترد کردیا، 2750 ترقیاتی اسکیمیں شامل
  • امریکی ناظم الامور کی ملاقات: بجٹ ملازمین، کسان، عوام دوست، وزیراعظم کو مبارکباد: مریم نواز
  • امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات