نوجوانوں کے لیے کاروبار کارڈ، کاروبار فنانس لون، جاب پلیس منٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جب کہ ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مریم نواز نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے جامع پلان طلب کیا، اور نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ’اسکلز آن ویل‘ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹرانس جینڈرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ”پہچان“ کے تحت 1600 ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ جاری ہے، ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیک اسٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈرز کو 8 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔
خصوصی اجلاس میں پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹرز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سینٹر ٹریننگ دی جائے گی، 6 ہفتے کی ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔
اجلاس میں ہنر مند کارڈ کے اجرا کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، گارمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480 خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی، ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20 ہزار روپے ملیں گے، بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی۔
سیکریٹری نادر چٹھہ نے بریفنگ دی کہ سی ایم اسکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل ہو گئی ہے، مریم نواز نے کورس کی تعداد 10 ہزار کرنے کی ہدایت کی، ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لیے ”مراکی“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے 6 ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی، بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
”تعبیر“ کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، دیہی خواتین کے لیے ”میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے لیے 27 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لیے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے، حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ سپورٹ کرے گی۔
مزیدپڑھیں:تیل و گیس کے شعبے سے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جاب پلیس منٹ کا مریم نواز نے نوجوانوں کی کی ٹریننگ جائے گی کے لیے
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری براہ راست دکھائی جائے: 67 ہزار عازمین حج، سعودیہ سے رابطہ کیا جائے، وزیراعظم
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 67 ہزار عازمین حج کے معاملے پر سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ معاملہ حل کرنے کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ شہباز شریف سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وفد نے مدد مانگ لی۔ وفاقی وزیر سردار یوسف، چیئرمین مولانا عطاء الرحمن، رکن کمیٹی بشری بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو مؤقف سے آگاہ کیا۔ وفد کا درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں۔ مزید استدعا کی کہ شہباز شریف نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نجی سکیم کے عازمین کے معاملے پر ہر ممکن تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کرا دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے حج بحران پر نجی آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔ نجی سکیم کے عازمین حج کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ معاملے کے حل کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت اور مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف نے یہ ہدایات اپنی زیر صدارت نجکاری پر جائزہ اجلاس میں دیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء وزیرِ اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار، درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کے لیے شرائط سے آگاہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے اور نجکاری مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے روڈ شوز اور سرمایہ کاروں کو مکمل اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے سمیت تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری آئندہ براہ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انویسٹر آئوٹ ریچ کے لئے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع سٹرٹیجی بنائی گئی ہے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے حساس قیمتوں کے اشاریے (سینسیٹو پرائس انڈیکس) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد تک کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ حکومت عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2024 کے اسی ماہ میں حساس قیمتوں کے اشاریے کی شرح 26.94 فیصد تھی جو کہ اپریل 2025 میں منفی 3.52 ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعظم نے حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔