آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی اپنی خاتون دوست آر جے مہوش کے ساتھ میچ کے دوران وائرل ویڈیوز کے بعد ڈیٹنگ کی افواہوں پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھی۔
دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ قربت کو دیکھ کر میڈیا آؤٹ لیٹس نے ڈیٹنگ کی خبروں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: چہل نے دھنا شری سے طلاق کے بعد نئی لڑکی ڈھونڈھ لی، ہے کون؟
تاہم انسٹاگرام اسٹوری پر آر جے مہوش نے افواہوں کو بےبنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا۔
انہوں نے لکھا کہ میری اور چہل کی دوستی کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ قیاس آرائیاں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں، اگر آپ کو مخالف جنس کے کسی فرد کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، تو کیا اس کا مطلب ہے کہ آپ ان سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟۔
مزید پڑھیں: کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل
آر جے مہوش نے کہا کہ میں دو تین روز سے صبر کا دامن تھام کر بیٹھی تھی کہ معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا لیکن پی آر کمپنیوں کو اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔
دوسری جانب یوزویندر چہل اور آر مہوش کے درمیان ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد انکے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر چہل بھی اہلیہ دھناشری سے طلاق پر بول اُٹھے
یہ پہلا موقع نہیں کہ ریڈیو جوکی معروف آر جے مہوش اور اسپنر یوزویندر چہل کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر کرسمس مناتے دیکھائی دیے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ر جے مہوش
پڑھیں:
شاہ رُخ اور پریتی کیساتھ ڈانس پرفارمنس، ہمایوں سعید نے یادگار قصہ سُنا دیا
پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے ماضی میں بھارتی اسٹار شاہ رُخ خان اور پریٹی زنٹا کیساتھ ڈانس پرفارمنس کا دلچسپ قصہ سُنا دیا۔
نجی ٹی وی پر ایک پوڈکاسٹ میں ہمایوں سعید نے 2005 کے زی سنیما ایوارڈز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے وہ ریما، عدنان صدیقی سمیت دیگر فنکار لندن میں منعقد ایوارڈ شو میں مدعو تھے جب ان کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
ہمایوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ اداکار فخر نے کہا کہ اگر تمہیں شاہ رُخ اسٹیج پر بلا کر ساتھ ڈانس کرنے کا کہے تو کیسا محسوس کروگے، جس پر انہوں نے فخر کی بات کو ہنس کر ٹال دیا اور جہاز کا سفر ختم ہونے تک انہیں علم نہیں تھا کہ انہیں شاہ رُخ کیساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہے۔
تاہم جیسے ہی وہ ائیرپورٹ پر پہنچے تو انہیں دیگر فنکاروں کیساتھ بس میں بھیجنے کے بجائے دوسری بس میں بیٹھنے کا کہا گیا جس پر انہوں نے پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں ری ہرسل کیلئے جانا ہے کیونکہ اگلے دن ایوارڈ شو میں ان کی شاہ رُخ اور پریتی زنٹا کیساتھ ڈانس پرفارمنس ہے جس پر وہ حیران رہ گئے کیونکہ فخر کی مزاق میں کہی بات سچ ثابت ہوگئی تھی۔
شاہ رُخ خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ ’وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے بہت اچھے سے جانتے ہو اور مجھے ڈانس اسٹیپس کرنے میں بھی مدد کی‘۔ ہمایوں نے بتایا کہ 2005 کے اس ایوارڈ شو میں بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کی مشترکہ پرفارمنس کو وہاں موجود 50 سے 60 ہزار لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر سراہا۔
یاد رہے کہ ماضی کے اس ایوارڈ شو میں شاہ رُخ، پریتی زنٹا، ریما اور ہمایوں سعید نے مل کر ایک یادگار ڈانس پرفارمنس دی تھی جس کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔