قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت پہیہ غائب، طیارے کی ایک پہیے پر لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔ طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا۔
ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے گزشتہ رات کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306 پر لاہور لینڈنگ کے بعد ایک پہیہ کم ملا تھا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ ( کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے سے ) کے باعث پہیہ خراب ہوا، جہاز نے لاہور بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی، جہاز کے ڈیزائن اس عمل کیلئے گنجائش رکھی جاتی ہے
جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی شدید زخمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی ائیر لائن لینڈنگ کے
پڑھیں:
چینی j-20 کی آبنائے سوشیما پر پرواز، امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کا جدید ریڈار سسٹم بھی نہ پکڑ سکا
بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ اُس کا J-20 مائٹی ڈریگن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاپان کے قریب سخت نگرانی والے آبنائے سُوشیما سے کسی کے علم میں آئے بغیر گزرگیا ۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پرواز ایسے علاقے سے ہوئی جہاں امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز کا گہرا جال بچھا ہوا ہے، اِن میں طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین کا دعویٰ درست ہے تو یہ مغربی فضائی دفاع کی ایک بڑی ناکامی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے فرسٹ فائٹر بریگیڈ، جس میں J-20 طیارہ شامل ہے، آبنائے سُوشیما کے اوپر سے ہوتا ہوا تائیوان کے گرد چکر لگا کر واپس آیا۔
آبنائے سُوشیما جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ہے اور 1905 کی روس، جاپان جنگ کی ایک بڑی بحری لڑائی اس مقام پر لڑی گئی۔
Post Views: 2