اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہو سکی، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔
عمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر ، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے روانگی سے قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ آپ سیاسی ملاقاتیں نہ کرواکے مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں، آپ عدالتی احکامات کی بار بار خلاف ورزی کررہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے، آپ ایک قیدی کے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہے ہیں، آپ کے خلاف توہین عدالت کی کئی درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں۔
مسجد الحرام میں رمضان کے پہلے عشرے میں ڈھائی کروڑ سے زائد زائرین کی آمد، نیا ریکارڈ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اُٹھا کر واپس آئیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے، جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بُری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔