کراچی:

شہر قائد کے کورنگی صنعتی ایریا کو شہر سے ملانے والا جام صادق پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مشہور جام صادق پل کو آج سے 17 مارچ تک صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد پل پر جاری تعمیراتی کام کی تکمیل ہے، جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی ٹریفک کو کورنگی کاز وے اور ایس ایم منیر روڈ کے ذریعے بروکس چورنگی کی طرف موڑا جائے گا۔

اسی طرح، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والی ٹریفک کو بروکس چورنگی سے سرجن فیض محمد خان روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اس کے علاوہ شہریوں کو جامع رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس کے لیے قسم کی

پڑھیں:

اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، پولیو ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ رہی ہیں: سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، انسداد پولیو مہم ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ رہی ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ اپرجنوبی وزیرستان میں 4 سال بعد گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اپر جنوبی وزیرستان میں 22 ہزار767 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔ 

خیبر پختون خوا: 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

خیبر پختون خوا میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔

سیکریٹری صحت نے کہا کہ کرم میں ایک سال بعد ایک لاکھ 24 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے اسی طرح بنوں کے دور دراز  علاقوں میں 2 سال بعد 2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔

شاہداللّٰہ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال سے پولیو مہم نہیں کی جاسکی تھی، اس بار شمالی وزیرستان میں 90 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

سیکریٹری صحت نے مزید بتایا ہے کہ لکی مروت میں انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کروا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پہلی بار پولیو مہم میں عدم دستیاب بچوں کا ڈیٹا بھی شامل کیا جا رہا ہے، صوبے میں باضابطہ ضروری پر فارمنس کے انڈیکیٹرز متعین کیے گئے ہیں اور 60 فیصد سے کم اسکور پر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کارکردگی نہ ہونے پر عملے کو فارغ کیا جائے گا۔

سیکریٹری صحت کے پی کے نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات ہیں، جرگہ سسٹم، علماءکے تعاون، مشران اور سیاسی و مقامی نمائندوں کے ذریعے اب ہر بچے تک رسائی کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پولیس والے نے ٹریفک پولیس اہل کار کوگھونسہ مار کر دانت توڑ دیے
  • پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والا وراثتی بل کیا ہے؟
  • قومی بجٹ 2025-26: ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول منظور کرلیا
  • اپر دیر، عارضی پل سے گر کر 2 نوجوان 2 لڑکیاں ڈوب گئیں
  • کراچی سے واپس جانے والے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری حادثے کا شکار، 3 جاں بحق
  • ایک لاکھ جرمانہ ؟؟ گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر آ گئی
  • جانور فروخت کرکے کراچی سے واپس جانے والے پیوپاریوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، 14 زخمی
  • کچہ کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا ہونے والے 5 مغوی بازیاب
  • کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا
  • اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، پولیو ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ رہی ہیں: سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا