امریکہ، کتے نے مالک کو گولی مار کر زخمی کردیا، مقدمے کیلئے درخواست تھانے میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
نیویارک( نیوزڈیسک)کتا کسی انسان کو کاٹ لے تو یہ خاص بات نہیں مگرکسی شخص کو گولی مار دے تو یہ حیران کن واقعہ ہے . ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں کتے نے اپنے مالک کو گولی مار دی . امریکی شہری جیراڈ کرک ووڈ نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ بستر پر ایک گن کیساتھ لیٹا ہوا تھا جب کتے نے چھلانگ لگا کر میری گن سے فائر کردیا.
کتے کا پنجہ گن میںپھنس گیا جس سے گولی چل گئی اور گولی جیراڈ کرک ووڈ نامی شخص کو لگ گئی . اس وقت گھر میں جیراڈ کرک ووڈ کی ایک دوست خاتون بھی موجود تھی جو گن چلنے کے بعد گھر سے چلی گئی اور گن کو بھی اپنے ساتھ لے گئی۔ زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت زیادہ خراب نہیں۔
مقامی پولیس نے بعد ازاں اس خاتون سے بھی بات کی جس کا کہنا تھا کہ اوریو ایک اچھا کتا ہے جو اپنے مالک کے اردگرد اچھلنا اور کھیلنا پسند کرتا ہے۔ اس واقعے سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ امریکا میں اسلحے کا استعمال کتنا عام ہے اور اس وجہ سے اکثر حادثاتی فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ جیراڈ کرک ووڈ پہلا شخص نہیں جسے کسی پالتو جانور نے گولی ماری ہو۔ 2018 میں رچرڈ ریمی نامی شخص نے رپورٹ کیا تھا کہ اس کے کتے نے حادثاتی طور پر گن کو چلا کر اسے زخمی کر دیا تھا۔ اسی طرح 2019 میں میٹ برینچ نامی شخص کو بھی اسی طرح کے تجربے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کراچی، سینیئر سول جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چارلی کرک کو قتل کرنے کا دعویٰ کرنے والا بیان سے مکر گیا، حقیقت بیان کردی
یوٹا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ایک شخص، جارج زن، نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ چارلی کرک کو اس نے گولی ماری تاکہ اصل حملہ آور فرار ہو سکے۔
جارج زن اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے (Obstruction of Justice) کے الزام کا سامنا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اصل مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن کو گزشتہ جمعے گرفتار کر لیا گیا، جب اس کے والد نے نگرانی کی فوٹیج میں اپنے بیٹے کو پہچان کر اسے حکام کے حوالے کرنے پر آمادہ کیا۔
شیرف آفس کے بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے فوراً بعد زن چلانے لگا کہ ’میں نے کرک کو گولی ماری ہے‘۔ پولیس نے اسے حراست میں لیا لیکن بعد میں طبی مسئلے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر غلط دعویٰ کیا تھا تاکہ تفتیش متاثر ہو۔
بیان میں مزید کہا گیا ’فی الحال کوئی ثبوت نہیں ہے کہ جارج زن کا اصل شوٹر کے ساتھ کوئی تعلق تھا۔‘
اس دوران رابنسن پر سخت گیر قتل (Aggravated Murder) کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یوٹا کے گورنر اسپنسر کاکس نے کہا ہے کہ ریاست اس کے خلاف سزائے موت کا مطالبہ کرے گی۔
یوٹا کاؤنٹی اٹارنی جیف گرے کے مطابق ملزم کی والدہ نے بتایا کہ رابنسن گزشتہ برس سے زیادہ سیاسی طور پر سرگرم ہوا اور اس کے نظریات ’ترقی پسندی‘ کی طرف چلے گئے، خصوصاً ہم جنس پرسوں کے حقوق کی حمایت میں۔
گرے نے مزید کہا کہ رابنسن اپنے روم میٹ کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہے جو جنس کی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔
31 سالہ چارلی کرک نے قدامت پسند تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی بنیاد رکھی تھی اور وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرجوش حامی تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں